حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلیمین علامہ اشفاق وحیدی نے آج جمعہ کے خطبہ نظام ولایت فقیہ نظام الہی ہے اس نظام سے ہر مسلمان کے حقوق محفوظ ہیں جہالا اس نظام کو پہچانتے نہی ہیں آج اگر اسلامی جمہوری ایران دنیا میں کامیاب ہے نظام ولایت فقیہ کی وجہ سے اسی نظام سے ہی شعار اللہ کی حفاظت ہوسکتی ہے ۔
انہون نے کہا کہ ہم دشمن کو اسی نظام کے ذریعہ ہی شکست دے سکتے ہیں یہ نظام امام زمانہ کے ظہور کے لیے راہ ہموار کرتا ہے طاغوت اگر ڈرتا تو نظام الہی سے کچھ طاغوت کے ایجنڈ جن کا پیٹ کا مسلئہ ہے اس نظام کے خلاف سرگرم عمل ہیں جن کا کسی مکتب سے کوئی تعلق نہی ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا اس وقت مسلمانوں کو اتحاد وحدت کی اشد ضرورت ہے تمام مکاتب اپنے اپنے عقیدے پر رہتے ہوئے اسلام کی بقاء کے لیے ایک پرچم کے نیچے جمع ہو جائیں تاکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا سکیں یہی پیغام جمعہ ہے جمعہ یعنی اجتماعیت مل کر دشمن کے خلاف آواز بلند کرنا اور امام زمانہ کے ظہور کے لیے راہ ہموار کرنا اپنا احتساب اور خود سازی کرنا اور نظام ولایت فقہیہ کے خلاف اٹھنے والی آواز کو ناکام بنانا۔